
ماحولیاتی آلودگی سےبچاؤ اوراسموگ کےتدارک کیس میں عدالت نےڈی جی واساکوہدایت کردی۔
لاہورہائیکورٹ کےجسٹس شاہدکریم نےماحولیاتی آلودگی سےبچاؤ اوراسموگ کےتدارک کیلئےہارون فاروق سمیت دیگرکی درخواستوں پرسماعت کی۔
عدالت نے ترقیاتی منصوبےشروع کرنےسےپہلےشہریوں کیلئےمتبادل راستے کا انتظام کرنےکی ہدایت کی۔
عدالت نےڈی جی واساسےسوال کیاکہ لاہورکاحال دیکھاہے؟
عدالت نےکہاکہ ترقیاتی کاموں میں تاخیرکی وجہ سےشہری متاثرہورہے ہیں،جن کےکام متاثرہورہےہیں ان کومعاوضہ کون دےگا؟
ڈی جی واساپنجاب نےکہاکہ یہ سارےمنصوبےعوام کی فلاح کیلئےکیے جارہے ہیں۔
جسٹس شاہدکریم نےکہاکہ ٹھیک ہےآپ نےڈرینج کےکام کرنےہیں لیکن لوگوں کومتبادل راستہ بھی تو دینا ہے،یہ تونہیں ہوسکتاکہ سڑک اکھاڑدیں اورپھربھول جائیں،کم ازکم لوگوں کوکاروبار اورگھروں کوجانے کاراستہ تودیناہے،اچھی بات ہےواساایک اتھارٹی بن گئی ہےذمےداری بھی بڑھ گئی ہے،ان لوگوں کاکیا کریں جن کاجینامحال ہوگیاہے؟سب پبلک سرونٹ ہیں اورعوام کی سہولت کےلئےکام کرناہے۔
ممبرکمیشن نےکہاکہ ایک علاقےمیں گیس اورپانی کی پائپ لائن توڑدی گئی ہے۔
عدالت نےکہاکہ اس بات کویقینی بنائیں جب تک متبادل انتظامات نہیں ہوتے کام شروع نہ کریں،ٹھیکیداروں کوان اقدامات کاپابندبنائیں۔
ڈی جی واساپنجاب نےکہاکہ ہمیں بھی اس طرح کی شکایات موصول ہوتی رہتی ہیں۔
جسٹس شاہدکریم نےکہاکہ سڑک اکھاڑنےسےپہلےٹریفک کےمتبادل راستےکابندوبست کریں،گلیوں میں سےٹریفک گزارنےسے گریز کرنا چاہیے، محکمہ ماحولیات کاان پراجیکٹس میں اہم کردارہوتاہےلیکن وہ خاموش ہے۔بارش نہ ہوتودھول کی وجہ سےہوابہت خراب ہوجائےگی۔
عدالت نےڈی جی واساکوہدایت کرتےہوئےکہاکہ آپ آئندہ کےپراجیکٹس پران تمام معاملات کومدنظررکھیں۔
ایرانی صدروفد کےہمراہ دورہ پاکستان کےلئےآئیں گے
اگست 1, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
الیکشن ٹربیونل منتقلی کیس :پی ٹی آئی کی مہلت کی درخواست مسترد
اکتوبر 17, 2024 -
صحت کی سہولیات عوام کی دہلیز پر :مریم نواز
جولائی 3, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔
آرکائیوز
تاریخ سے دریافت کریں۔
پیر | منگل | بدھ | جمعرات | جمعہ | ہفتہ | اتوار |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | 2 | 3 | ||||
4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 |
11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 |
18 | 19 | 20 | 21 | 22 | 23 | 24 |
25 | 26 | 27 | 28 | 29 | 30 | 31 |