
تحریکِ پاکستان میں قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا دست و بازو رہنے والی ہمشیرہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کو دنیا سے رخصت ہوئے 58 برس بیت گئے۔
بانی پاکستان کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناحؒ کی آج 58 ویں برسی منائی جارہی ہے ۔31 جولائی 1893 کو کراچی میں پیدا ہونے والی محترمہ فاطمہ جناحؒ نےقائد اعظم محمد علی جناحؒ کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے قیام پاکستان میں فیصلہ کن کردار ادا کیا، اسی وجہ سے انہیں مادر ملت کا خطاب ملا۔
بظاہرایک کمزورسی خاموش طبع خاتون مگربہادرایسی کےبرصغیرکےعظیم لیڈرمحمدعلی جناحؒ کےتمام حوصلےاورسیاسی طاقت اُنہی کی مرہون منت تھی اوریہ محترمہ فاطمہ جناحؒ کاہی اعجازتھاکہ خواتین بھی مردوں کےشانہ بشانہ کھڑی ہوگئیں اورقیام پاکستان کےخواب کوتکمیل تک پہنچایا۔
اپنی طویل جد وجہد میں پاکستان کیلئے سب کچھ قربان کر دینے والی محترمہ فاطمہ جناحؒ9 جولائی 1967 ء کو اس دار فانی سے کوچ کر گئیں۔ آپ کا مزارِ قائد کے احاطے میں ہے۔ جب تک پاکستان رہے گا تب تک قائد اعظم کے ساتھ فاطمہ جناحؒ کا نام بھی لیا جاتا رہے گا۔
سانحہ سوات،پشاورہائیکورٹ نےتحریری فیصلہ جاری کردیا
جولائی 9, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔