پاکستان کرکٹ ٹیم کےفاسٹ باولرنسیم شاہ نےکہاہےکہ ماضی کی غلطیوں سے سیکھنا ہوگا ہمارا پچھلے کچھ عرصےسے اچھا ٹائم نہیں گزرا۔
میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےپاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کاکہناتھاکہ سب کو اب ایک ہو کر کھیلنا ہوگا سب کو پاکستان کیلئے اب کھیلنا ہوگا، پاکستان بارے میں بھی بتاتے ہیں تو مسئلے ہی مسئلے ہیں ،ماضی کی غلطیوں سے سیکھنا ہوگا ہمارا پچھلے کچھ عرصےسے اچھا ٹائم نہیں گزرا۔اس میں کوئی شک نہیں ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی ،اس طرح کا وقت ہر ٹیم پے آتا ہےاور یہ تب تک ہوتا ہے جب تک آپ کی ٹیم اچھا پرفارم نہیں کرتی۔
نسیم شاہ کامزیدکہناتھاکہ انجری کے بعد یہ میرا کم بیک ہے اور میں کوشش کر رہا ہوں بہتر پرفارم کرویہ آسان نہیں ہوتا آپ ایسے جتنا مرضی کھیلو لیکن انٹرنیشنل میچ الگ ہوتا ہے، اپنی فٹنس کا خیال خود رکھناہوتاہے جب تک آپ نہ کرو وہ نہیں ہوتاجب آپ اپنے ملک کے لئےکھیلتے ہو آپ کو پتہ ہوتا ہے آپ نے اپنی فٹنس کتنی رکھنا ہوتا ہے۔ٹیم کو جو بھی چینلجز ہیں سب کو مل کر چلنا چاہیے تمام ٹیم اب ایک اچھی کرکٹ کھیلے، جب آپ اچھا نہیں کھیلتےتو آپ کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔آپ کو اپنی غلطیوں سے سیکھنا ہوتا ہے اس کو بہتر کرنا ہوتا ہے۔
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کاممکنہ شیڈول سامنےآگیا
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کی آدھی ٹیم 79 رنز پر آؤٹ
فروری 8, 2024 -
ودہولڈنگ ٹیکس،فلورملزکا10جولائی کوہڑتال کااعلان
جولائی 8, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔