ماضی کےمقابلےمیں امریکاکی حالت اب بہت بہترہے،ٹرمپ کادعویٰ

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےدعویٰ کرتےہوئےکہاہےکہ ماضی کے مقابلے میں امریکاکی حالت اب بہترہے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پولیس اورنیشنل گارڈکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ قطر اور سعودی عرب سے 5 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری امریکا لائی جا چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل امریکی معیشت بدترین صورتحال میں تھی، تاہم اب ملک کی حالت ماضی کے مقابلے میں کہیں بہتر ہو چکی ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا میں الیکٹرک طیارے بنانے پر تیزی سے کام جاری ہے، جبکہ مصنوعی ذہانت (AI) کے شعبے میں چین کے خلاف کامیابی سے مقابلہ کیا جا رہا ہے۔