مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 6.3 ارب ڈالر حاصل کیے :نگران حکومت

0
165

مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 6.3 ارب ڈالر حاصل کیے :نگران حکومت

اسلام آباد: سعودی تیل کی سہولت کی بحالی کے بغیر جنوری 2024 میں پاکستان نے مجموعی طور پر 6.3 ارب ڈالر غیر ملکی قرضوں کی صورت میں موجودہ مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں حاصل کرلیے ہیں

پاکستان ٹوڈے کے مطابق پاکستان سعودی تیل کی سہولت کے 595 ملین ڈالر پہلے ہی جولائی سے دسمبر تک کے 6 ماہ میں استعمال کرچکا ہے کیونکہ ہر مہینے 100 ملین ڈالر کی تیل کی سہولت دی گئی ہے، اب اسلام آباد نے سعودی تیل کی سہولت کےلیے ایک ارب ڈالر کی نئی درخواست کی ہے جو آئندہ 6 ماہ کےلیے ہوگی لیکن جنوری 2024 سے آگے یہ بحال نہیں ہوسکتی باوجود اس کے کہ اس معاملے پر دونوں فریقین میں مذاکرات بھی ہوئے۔

تجارتی بینکوں سے ہی قرض کی مد میں کوئی ایک دھیلا حاصل کر سکا اور نہ ہی بین الاقوامی بانڈز کا اجرا کر سکا۔ 17.6 ارب ڈالر کی رقوم کی آمد کے تخمینے میں سے اسلام آباد کو تاحال قرضوں اور عطیات کی مد میں صرف 6.3 ارب ڈالر جنوری سے جولائی کے پہلے 7 ماہ میں مل پائے ہیں۔
غیر ملکی قرض کی رقم ملنے کا عمل سست رو ہوگیا ہے، اسلام آباد صرف 331 ملین ڈالر جنوری 2024 تک جمع کر سکا جس میں سے نیاپاکستان سرٹیفکیٹ کے ذریعے ملنے والے 103.6 ملین ڈالر بھی شامل ہیں۔

Leave a reply