ماچھکہ میں ڈاکوؤں کےحملےمیں شہیدبارہ پولیس اہلکار وں کامقدمہ دوبڑےگینگزکےخلاف تھانہ ماچھکہ میں درج کرلیاگیا۔
مقدمہ میں کوش سیلرا اور اندھڑ گینگ کے 131 جرائم پیشہ افراد کو نامزد کیا گیا ہے ، مقدمہ انسپکٹر امجد رشید کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ میں دہشتگردی ،قتل، اغوا سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں۔
ایف آئی آرکےمتن کےمطابق حملہ لکھی، منی اور گڈو کوش کی سربراہی میں کیا گیا ۔ پولیس جوان کیمپ سے واپسی پر جب شاہو کوش کے گھر کے پاس پہنچے تو ملزمان نے حملہ کردیا۔ ڈاکوؤں کے پاس راکٹ لانچر ، جی 3 اور دیگر اسلحہ تھا۔ ڈاکوؤں نے پولیس جوانوں پر سیدھی فائرنگ کی۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بارہ پولیس جوان شہید ہوئے ۔ حملہ میں نو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
ایف آئی آرکےمتن کےمطابق ڈاکو ایک پولیس اہلکار احمد نواز کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے۔پولیس کی فائرنگ سے بشیر شر مارا گیا گڈی کوش زخمی ہوا ۔ ڈاکو فرار ہوتے ہوئے پولیس کا سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔ راکٹ لانچر اور فائرنگ سے پولیس گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پنجاب حکومت نےعوام کوبجلی پرکتناریلیف دیا؟تفصیلات جاری
اگست 31, 2024 -
غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری:مزید64فلسطینی شہید
جولائی 22, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔