ماہرین موسمیات کی رواں سال ریکارڈ توڑ سردی کی پیشگوئی

0
3

گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے اہم خبر،ماہرین موسمیات نے رواں سال ریکارڈ توڑ سردی کی پیشگوئی کردی۔
ماہرین موسمیات نے 2025-26 کے موسم سرما کو پچھلی کئی دہائیوں میں سب سے سخت اور طویل سردیوں میں شامل ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق لا نینا نامی موسمیاتی رجحان بحرالکاہل کے خطِ استوا میں سمندری سطح کے درجہ حرارت میں کمی پیدا کر رہا ہے، جس کے اثرات سے فضائی دباؤ اور جیٹ سٹریم میں تبدیلی آتی ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر یہ رجحان پوری شدت سے نمودار ہوا تو دنیا کے کئی خطوں میں معمول سے پہلے طویل برفباری، سردی کی لہر اور زیادہ مدت تک جمی رہنے والی برف کا امکان ہے۔

Leave a reply