
ماہِ رمضان میں کراچی اور لاہور کا موسم کیسا رہے گا؟رمضان کے پہلے عشرے میں موسم بہتر اور آخری عشرے میں گرم ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات نے رمضان کے پہلے عشرے میں موسم بہتر رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات سندھ کے فوکل پرسن کے مطابق رمضان کے پہلے عشرے میں شہر قائد کراچی کا موسم بہتر اور آخری عشرے میں موسم گرم ہوسکتا ہے۔فوکل پرسن نے پیشگوئی کی ہےکہ کراچی میں رمضان کےآخری عشرےمیں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتاہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات ثاقب حسین کا کہنا ہے کہ پنجاب میں رمضان المبارک میں موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے، پہلے عشرے میں بارش بھی متوقع ہے ، جس سے درجہ حرارت 22 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ 15 ویں روزے کے بعد درجہ حرارت 30 ڈگری تک جائے گا۔
دوسری طرف ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ پاکستان میں یکم رمضان 2 مارچ کو ہونے کاقوی امکان ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔