متحدہ عرب امارات حکومت کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

متحدہ عرب امارات حکومت کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی،فرسٹ ویمن بینک کے84فیصد شیئرزیواےای کی انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی خریدےگی۔
ذرائع کےمطابق متحدہ عرب امارات کی کمپنی فرسٹ ویمن بینک 14.6ملین ڈالرخریدنےمیں کامیاب ہوگئی ،پاکستان اوریواےای کےدرمیان گورنمنٹ ٹوگورنمنٹ بات چیت کامیاب ہوگئی،فرسٹ ویمن بینک کے84 فیصد شیئرز یواےای کی انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی خریدےگی۔
ذرائع کاکہناہےکہ بینک کے84فیصدشیئرز4.1ارب روپےکی مساوی یواےای کی انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی خریدےگی،فرسٹ ویمن بینک کی خریداری کےمعاہد ےپرآج دستخط کیےجائیں گے،نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی زیرصدارت کابینہ کی خصوصی کمیٹی اس معاہدےکی ابتدائی منظوری دے چکی ہے۔