مثبت تبدیلیوں سےصحت اورمعیارزندگی کوبہتربنایا جاسکتاہے ،مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ روزمرہ زندگی میں مثبت تبدیلیوں سےصحت اورمعیارزندگی کو بہتربنایا جاسکتاہے ۔
صحت کےعالمی دن کےموقع پراپنےپیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا کہنا تھا کہ عالمی یوم صحت پرعوام کوصحت کی بہترین سہولتیں فراہم کرنےکے عزم کااعادہ کرتےہیں،صحت مندپنجاب’’وژن کےتحت جامع ہیلتھ ریفارمز کا آغازکردیا ،فیلڈہسپتال اورکلینک آن ویل کےذریعےگھرکی دہلیزپرعلاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے،پنجاب بھرمیں1250مراکزصحت کوکلینک میں تبدیل کیاجارہا ہے، علاج معالجہ ،طبی ٹیسٹ اورادویات کی فراہمی کیلئےاورموثراقدامات کیےجارہے ہیں۔
مریم نواز کامزیدکہناتھاکہ عوام کوان کےگھرکی دہلیزپرادویات کی فراہمی یقینی بنارہےہیں،سرکاری کینسر ہسپتال اورسرگودھامیں کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ جلدفنکشنل ہوجائیں گے،چیف منسٹرچلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام اورٹرانسپلانٹ کارڈ متعارف کرائےہیں،عالمی یوم صحت ہیلتھ ایشوزپررائےعامہ اورفیصلہ سازوں کی توجہ مبذول کراتاہے،عالمی یوم صحت کاتھیم زچہ اوربچہ کی صحت اورسلامتی سے متعلق’’صحت مندآغاز،پراُمیدمستقبل‘‘ہے،روزمرہ زندگی میں مثبت تبدیلیوں سےصحت اورمعیارزندگی کوبہتربنایا جاسکتا ہے۔
گورنرفیصل کریم کنڈی نےکےپی حکومت کی تبدیلی کاعندیہ دیدیا
جولائی 3, 2025سانحہ سوات:غفلت برتنےوالوں کاتعین جلد کیاجائے،عدالت
جولائی 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
قیمت میں اضافےکاخدشہ،حکومت کاچینی درآمدکرنےکافیصلہ
جولائی 2, 2025 -
محکمہ موسمیات کی جانب سے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی
اپریل 18, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔