مجوزہ آئینی ترمیم:پی ٹی آئی نےبڑااعلان کردیا

0
120

تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کےاعلامیہ میں کہاگیاہےکہ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ جب زور زبردستی اور قیدوبند سے کام نہ بنا تو آئینی ترمیم لائی جارہی ہے۔
26ویں آئینی ترمیم کےخلاف تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نےقومی اسمبلی اورسینیٹ میں ترمیم کاراستہ روکنےکےلئےہرممکن کوشش پراتفاق کیاہے۔
پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نےایک اعلامیہ جاری کیاجس کےمطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورنے26ویں آئینی ترمیم کوتحریک انصاف کےخلاف قراردیا۔
اعلامیہ میں مزیدکہاگیاکہ علی امین گنڈاپورنےیہ بھی کہاہےکہ آئینی ترمیم ایک چکرہے جو گھومے گا، اگرہمیں نشانہ بنائیں گے تو باری آپ کی بھی آئےگی۔جب زور زبردستی اور قیدوبند سے کام نہ بنا تو آئینی ترمیم لائی جارہی ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کے اعلامیے میں بانی پی ٹی آئی کے بنیادی حقوق اور ان تک اہل خانہ، وکلا اور قائدین کو رسائی دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے جب کہ تمام گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

Leave a reply