مجھے پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل کیوں نہیں کیا؟ کرکٹر پی سی بی کیخلاف عدالت پہنچ گیا

0
2

بلاگ:عتیق مجید
میری پرفارمنس پاکستان کرکٹ ٹیم میں موجود کئی کھلاڑیوں سے بہتر ہے۔ مجھے ٹیم میں شامل کریں پھر دیکھیا گا کیا کرتا ہوں۔
قومی ٹیم میں سلیکٹ نہ کرنے پر ڈیرہ مراد جمالی کے کرکٹر تیمور علی نے پی سی بی کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
وکیل درخواست گزار نےدعویٰ کیا کہ تیمور علی پاکستان کے بہترین فرسٹ کلاس کرکٹر ہیں، ان کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں بہترین پرفارمنس رہی ہے۔وکیل کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کیلئے سلیکٹ کھلاڑیوں کا پرفارمنس ریکارڈ درخواست گزار سے انتہائی کم ہے۔ تیمور علی نے امتیازی سلوک کیخلاف پی سی بی میں سیکشن 37 کے تحت اپیل دائر کی ہے۔
تیمور علی کے وکیل عدالت سے پرزور درخواست کی ہے کہ پی سی بی نے تاحال درخواست گزار کی اپیل پر کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، پی سی بی کو تیمور علی کی اپیل پر فیصلہ کرنے کاحکم دیا جائے۔
جسٹس عدنان اقبال کا کہنا تھا کہ کیا سندھ ہائیکورٹ پی سی بی کیخلاف کرکٹرکی درخواست سننے کی مجازہے؟
وکیل نے جواز دیتے ہوئے دانش کنریا کا ذکر کیا اور کہا کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر دانش کنیریا کی درخواست پر اعلیٰ عدالتوں نے فیصلے جاری کر رکھے ہیں۔عدالت نے درخواست گزار وکیل سے کرکٹر سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات کی کاپیاں بھی طلب کرلی۔

Leave a reply