مجھے پنجاب کی مٹی اور کلچرسے محبت ہے،پنجابی ثقافت میرے دل کے قریب ہے،مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ مجھے پنجاب کی مٹی اور کلچرسے محبت ہے،پنجابی ثقافت میرے دل کے قریب ہے۔
پنجابی کلچرڈےکی تقریب سےخطاب کرتےہوئےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ پنجابی بولنے والوں کو اپنی زبان پر فخر ہونا چاہیے، مجھے بھی پنجابی ہونے پر فخر ہے۔ مجھے پنجاب کی مٹی اور کلچرسے محبت ہے، مشرف دور میں ہمیں ملک سے جانا پڑا، اس وقت بھی ہمیں اپنے وطن کی بہت یاد آتی تھی، پنجاب کی ثقافت میرے دل کے قریب ہے۔ پنجاب ایک خوبصورت صوبہ ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ مخالفین ملک ڈیفالٹ کرنے کی باتیں کررہے تھے، اب سٹاک مارکیٹ روزانہ کی بنیاد پر اوپر جا رہی ہے، ملک کے حالات بہت بہتر ہو رہے ہیں اور باہر سے سرمایہ کاری بھی آرہی ہے، مہنگائی میں کمی اور بجلی کی قیمتوں کے متعلق گفتگو کی جارہی ہے۔
مریم نوازکاکہناتھاکہ 30سال بعد ملک میں ہارس اینڈ کیٹل شو کا انعقاد ہوا، کوئی بھی گانا سن لیں لیکن بھنگڑے کا کوئی متبادل نہیں ہے۔ ہسپتالوں میں عوام کوصحت کی بہتر سہولتیں فراہم کر رہے ہیں، فنکاروں کے لیے جلد اقدامات کا اعلان کریں گے، دعا ہےکہ ہمارا پنجاب ہمیشہ ہنستا اوربستا رہے ۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پنجاب اسمبلی کا اجلاس نماز جمع کے بعد دوبارہ شروع ہوگیا
مارچ 15, 2024 -
سندھ میں کنویں کی کھدائی کے دوران گیس کا ذخیرہ دریافت
اپریل 8, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔