محترمہ بینظیربھٹواورنوازشریف نےغلطیوں کوتسلیم کیا،راناثنااللہ

0
23

وزیراعظم کےمشیرراناثنااللہ نےکهاہےکہ محترمہ بینظیربھٹواورقائد مسلم لیگ (ن)نوازشریف نےغلطیوں کوتسلیم کیا۔
لاہورمیں تقریب سےخطاب کرتےہوئے وزیراعظم کےمشیرراناثنااللہ کاکہنا تھا کہ عدم برداشت کارویہ پاکستان کی سیاست کیلئے سخت نقصان دہ ہے،ہرملک میں بحران ہوتےہیں،پاکستان میں بھی ہیں،جن ایوانوں سےملک ڈیفالٹ سےبچاہےوہاں ہم موجودہیں،ملک کوڈیفالٹ میں دھکیلنےوالوں نے جاتے جاتے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی۔
راناثنااللہ کامزیدکہناتھاکہ سیاستدانوں کوبیٹھ کربات کرنی چاہیے،ضروری ہے جوغلطیاں ہوئیں اس کوتسلیم کیاجائے،محترمہ بینظیربھٹواورنوازشریف نےغلطیوں کوتسیلم کیا،پورےخلوص نیت سےمذاکرات کوکامیاب کرناچاہتےہیں۔

Leave a reply