محرم الحرام میں مجالس اورجلوسوں کیلئےسیکیورٹی پلان تیار

0
10

لاہورپولیس نےمحرم الحرام میں مجالس اورجلوسوں کےلئےسیکیورٹی پلان تیارکرلیا۔
ترجمان لاہورپولیس کےمطابق محرم الحرام میں مجالس اورجلوسوں کوسیکیورٹی فراہم کی جائےگی،محرم الحرام میں پولیس کےافسران وجوان سیکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے۔
سی سی پی اولاہوربلال صدیق کمیانہ کاکہناہےکہ مجالس اورجلوسوں کوفول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائےگی،محرم الحرام سےمتعلق حکومتی ایس اوپیزپر عملدر آمد کروایاجائےگا،مجالس وجلوسوں کے روٹس کی سیکیورٹی کیمروں سےنگرانی کی جائےگی۔

Leave a reply