محرم کےدوران امن وامان یقینی بنانےکیلئےتمام اقدام کریں گے،مریم نواز

0
5

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ محرم کےدوران امن وامان یقینی بنانےکیلئےتمام اقدام کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکااپنےبیان میں کہناتھاکہ موجودہ عالمی حالات کے تناظرمیں عثر ہ محرم الحرام حساس ہے،فیک نیوزکی روک تھام کےلئےنیاسسٹم نافذکردیاگیاہےجبکہ سپیشل کنٹرول روم بھی قائم کیاگیا ہے،سوشل میڈیاپرتنازع موادکی تشہیرکرنےوالوں کی ٹریسنگ جاری ہے۔
مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ محرم کےدوران امن وامان یقینی بنانےکیلئےتمام اقدام کریں گے،پنجاب میں سپیشل برانچ کی رپورٹ پردرجنوں متنازع سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کردیےگئے،سائبرپٹرولنگ کاآغازاورسوشل میڈیاموادکی مانیٹرنگ کےلئےخصوصی پورٹل کوفعال کردیاگیاجبکہ ڈرون کیمروں کےاستعمال پرپابندی ہرصورت یقینی بنائی جائے،جلوسوں اورمجالس کی سیکیورٹی کےلئےکوئیک رسپانس فورس تعینات ہے۔

Leave a reply