محسن نقوی نے یونان کشتی حادثے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

0
101

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے ڈی جی ایف آئی اے کو اب تک کی گئی تمام کارروائی کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انسانی سمگلنگ جیسے گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، یونان کشتی حادثہ انتہائی افسوسناک واقعہ تھا، کئی ماؤں کی گود اجڑی۔

محسن نقوی نے کہا کہ یونان کشتی حادثہ کے اصل ملزمان کو کیفر کردارتک پہنچانا ہوگا، سہانے خواب دکھا کر غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے کے کاروبار میں ملوث عناصر کی جگہ جیل ہے۔

Leave a reply