
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )محسن نقوی نےکہاہےکہ پاکستان کرکٹ کیلئےحنیف محمدکی بےمثال خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائےگا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کاسابق کرکٹرحنیف محمدکی برسی کےموقع پرپیغام میں کہناتھاکہ حنیف محمدعظیم بیٹسمین تھےاوراعلی شخصیت کےمالک بھی تھے،مرحوم کی کرکٹ کےلئےشاندارخدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتاہوں ،اُن کی ٹرپل سنچری کاریکارڈآج بھی شائقین کرکٹ نہیں بھولے۔
محسن نقوی کامزیدکہناتھاکہ حنیف محمدکی عمدہ بلےبازی کاہرکوئی مداح تھا،انہوں نےکرکٹ میں پاکستان کانام روشن کیا،پاکستان کر کٹ بورڈاپنےہیروزکی خدمات کابرملااعتراف کرتاہے،پاکستان کرکٹ کےلئے حنیف محمدکی بےمثال خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائےگا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔