محض 634 گرام وزن والادنیا کا سب ہلکا لیپ ٹاپ متعارف

0
6

دنیا کا ہلکا ترین لیپ ٹاپ،کتنے گرام کا ہے؟جاپانی کمپنی فوجیتسو( Fujitsu )نے ایف ایم وی یو ایکس کے 3 نامی لیپ ٹاپ متعارف کروادیا، جس کا وزن چارجر کے بغیر محض 634 گرام ہے۔
اس سے قبل دنیا کے ہلکے ترین وزن والے لیپ ٹاپس بھی اسی کمپنی نے تیار کیے تھے،جن میں سے ایک 2022 کا ڈبلیو یو ایکس جی 2 اور دوسرا 2024 کا ڈبلیو یو 5 جے 3 ہے، جن کا وزن بھی 634 گرام ہے۔ نئے لیپ ٹاپ کا وزن کم رکھنے کیلئے مختلف میٹریلز کو استعمال کیا گیا ہے۔اس کا اوپری پینل کاربن فائبر پر مشتمل ہے، جبکہ کی بورڈ اور بنیاد کیلئے میگنیشم لیتھیم کو استعمال کیا گیا ہے۔ہلکے وزن کے باوجود لیپ ٹاپ کی تیاری میں خیال رکھا گیا ہے کہ عام استعمال کے دوران وہ خراب نہ ہو۔
اس لیپ ٹاپ کے چارجر کا وزن بھی محض 151 گرام ہے، جبکہ سابقہ لیپ ٹاپس کے چارجرز کا وزن 280 گرام تھا۔اس لیپ ٹاپ میں انٹیل کور الٹرا 7، 255 یو پروسیسر دیا گیا ہے، جبکہ آرٹی فیشل انٹیلی جینس بھی صارفین کو دستیاب ہوگا ۔ ڈیوائس میں 16 جی بی ریم اور 512 جی بی سٹوریج دی گئی ہے، جبکہ اس کا ڈسپلے 14 انچ کا ہے۔اس کے علاوہ وائرلیس کنکٹویٹی جیسے وائی فائی 7 اور بلیو ٹوتھ ورژن 5.4 جیسے فیچرز بھی دئیے گئے ہیں،اس لیپ ٹاپ کے ڈیزائن میں ونڈوز ہیلو فنگر پرنٹ سنسر بھی موجود ہے، جبکہ ویب کیم کیلئے پرائیویسی شٹر بھی دیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق مسلسل ویڈیوز پلے کرنے پر لیپ ٹاپ کی بیٹری 7 گھنٹے تک کام کرسکے گی اور عام استعمال پر 18 گھنٹے تک اسے چلایا جاسکتا ہے۔

Leave a reply