محمدحارث پاکستان شاہینزوائٹ بال ٹیم کےکپتان مقرر

0
114

محمدحارث دورہ آسٹریلیاکےلئےپاکستان شاہینزوائٹ بال ٹیم کےکپتان مقررکردئیےگئے۔
ریڈبال ٹیم میں سات تبدیلیاں کی گئیں حارث کےعلاوہ عثمان،عبدالفصیح، عرفات منہاس، عارف یعقوب، جہانداد خان اور عمران جونیئر کو وائٹ بال ٹیم میں شامل کرلیاگیا۔پاکستان شاہینز ڈارون آسٹریلیا میں دو ون ڈے میچوں کے علاوہ ٹی ٹونٹی سیریز کھیلے گی۔
ون ڈے میچ ناردن ٹیریٹری اور بنگلہ دیش اے کے خلاف ہونگے۔ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نو ٹیمیں حصہ لیں گی۔
گزشتہ سال پاکستان شاہینز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فائنل کھیلا تھا۔یہ مسلسل دوسرا سال ہے جب پاکستان شاہینز ڈارون آسٹریلیا کا دورہ کررہی ہے۔

Leave a reply