محمدرضوان کاسینٹرل کنٹریکٹ پردستخط کرنےسےانکار

سابق کپتان محمدرضوان نےسینٹرل کنٹر یکٹ پردستخط کرنےسےانکارکردیا۔
ذرائع کےمطابق سابق کپتان محمدرضوان نےبورڈکےسامنےشرائط رکھ دیں۔
محمدرضوان نےپی سی بی بورڈحکام سےسوال کیاکہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈسےکیوں ہٹایا؟وجہ بتائی جائے۔
ذرائع کابتاناہےکہ تمام کھلاڑیوں نےسینٹرل کنٹریکٹ پردستخط کردئیے،محمدرضوان کونئےسینٹرل کنٹریکٹ کی بی کیٹیگری میں رکھاگیاتھا،پی سی بی نے30کھلاڑیوں کوسینٹرل کنٹریکٹ دیاتھا۔
واضح رہےکہ چندروزقبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نےمحمدرضوان کوون ڈےکپتانی سے ہٹاکرفاسٹ بولرشاہین آفریدی کویہ ذمہ داری سونپ دی تھی۔















