محکمہ تعلیم کا سرکاری سکولوں کے طلبا کی آنکھوں کا معائنہ کرانےکا فیصلہ

0
13

طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر،محکمہ تعلیم نےسرکاری سکولوں کے طلبا کی آنکھوں کا معائنہ کرانےکا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے سرکاری سکولوں کے طلباو طالبات کی آنکھوں کا معائنہ کروانےکا فیصلہ کر لیا۔
محکمہ تعلیم سندھ نےڈائریکٹر ایجوکیشن کو سکولوں میں تعاون کی ہدایت کر دی اور اس حوالے سے تمام اضلاع کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔
مراسلےکے مطابق سرکاری سکولوں میں آنکھوں کے معائنے کیلئے این جی او کو این او سی دیدیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق تمام اضلاع میں طلباو طالبات کی آنکھوں کی سکریننگ اور عینک کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چیف ایڈوائزر کریکولم ونگ ڈاکٹر فوزیہ خان کا کہنا ہےکہ موجودہ دور میں موبائل فون کے استعمال سے بچوں کی بینائی متاثر ہورہی ہے،جس کو پیش نظر رکھتے ہوئے محکمہ تعلیم سندھ نے سرکاری سکولوں کے طلباو طالبات کی آنکھوں کا معائنہ کروانےکا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں سکول سربراہان تعاون کو یقینی بنائیں ،تاکہ بچے بینائی سے محرومی سے بچ سکیں اور ان کی تعلیم کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔تعلیمی حلقوں کی جانب سے محکمہ تعلیم سندھ کے اس اقدام کو سراہا گیا ہے۔

Leave a reply