وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے گزشتہ حکومت کی فیک انرولمنٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کیلئے ہر داخلہ کی نادرا ویری فیکیشن کو یقینی بنایا جائے گا۔
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا, تاریخ میں پہلی مرتبہ مختصر مدت میں 12 لاکھ طلبہ نادرا ویری فیکیشن کے ساتھ انرول کئے گئے۔ تاریخ کی پہلی "اساتذہ معاون ٹرانسفر پالیسی” متعارف کروائی۔ یہ ٹرانسفر پالیسی شفاف بھی ہوگی اور اساتذہ کیلئے سود مند بھی رہے گی۔
نیوٹریشن پروگرام کا پائیلٹ پراجیکٹ شروع کیا۔ سٹوڈنٹ ہیلتھ پروگرام پر ہوم ورک بھی مکمل ہو چکا، جلد لانچ کیا جا رہا ہے۔ تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ کا اپنے طرز کا جدید نظام بھی متعارف کروا رہے ہیں۔ بوٹی مافیا کے خلاف ماضی میں کبھی ایکشن نہیں لیا گیا، ہم نے جال توڑا۔
وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ آج امتحانی سنٹرز میں کیمرے لگ چکے ہیں۔ درسی کتب کی اشاعت میں اربوں روپے کی بچت کی۔ کتب کی اشاعت میں مخصوص پیپر ملوں کی اجارہ داری ختم کی۔ رواں 100 دنوں میں سکولوں کی رجسٹریشن کے نظام کو موثر کیا گیا۔ ہماری کاوشوں سے 17 جون کو پہلی مرتبہ گوگل فار ایجوکیشن ٹیم پاکستان آ رہی ہے۔
گوگل کے ساتھ مل کر 3 لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی سرٹیفائیڈ کورسز کروائے جائیں گے۔ اگلے سال تک ہر تحصیل میں 20 ادارے نوجوانوں کو فنی مہارت دے رہے ہوں گے۔ ہر اقدام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور انہیں اعتماد میں لے کر اٹھایا۔ ماضی میں کبھی سٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی گئی، من مانیاں ہوتی رہیں۔ اساتذہ کیلئے اوپن ڈور پالیسی نافذ کی، کسی پر اپنا دروازے بند نہیں کیا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
عدالت نےشیرافضل مروت کوکسی بھی مقدمےمیں گرفتارکرنےسےروک دیا
ستمبر 14, 2024 -
ادب کانوبیل انعام:پہلی بارجنوبی کوریاکی خاتون کےنام
اکتوبر 11, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔