محکمہ جنگلات کےپی میں اربوں روپےکی بےضابطگیوں کاانکشاف

محکمہ جنگلات خیبرپختونخوامیں اربوں روپےکی بےضابطگیوں کاانکشاف ہواہے۔
آڈٹ رپورٹ 2022-23میں محکمہ جنگلات خیبرپختونخوامیں سنگین بے ضابطگیوں کاانکشاف ہواہے۔
آڈٹ رپورٹ کےمطابق محکمہ جنگلات خیبرپختونخوامیں3ارب 15کروڑکی مالی بےضابطگیاں سامنے آگئیں۔سب سےزیادہ دیرمیں 11کروڑ24لاکھ کی لکڑی کئی سال سےبغیراستعمال پڑی ہے، دیر اور کوہستان میں کاٹی گئی لکڑی پرتاحال کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔
رپورٹ میں کہاگیاکہ ایف ڈی سی دیرمیں 43کروڑکےجرمانےوصول کرنےمیں ناکام رہاہے۔