محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کا نظر انداز سکولوں کو دوبارہ چلانے کا فیصلہ

0
12

طلباو طالبات کیلئے اہم خبر،محکمہ سکول ایجوکیشن کا نظر انداز سکولوں کو چلانے کا فیصلہ،آؤٹ سورس سکولوں کا سٹاف نئےسرکاری سکولوں میں تعینات کیا جائےگا۔
محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نےنظراندازسکولوں کودوبارہ چلانےکافیصلہ کیا ہے۔وزیرتعلیم پنجاب کےمطابق تقریبا2ہزارسرکاری سکولوں میں 26 ہزار سے زائد اساتذہ مامور ہوں گے،کسی استاد کی نئی بھرتی نہیں ہوگی،جن سکولوں میں اساتذہ زیادہ ہیں، وہاں سے ٹیچرز کےنئےسکولزمیں تبادلے ہوں گے۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہےکہ سکولز ٹھیکے پر دینے کے بعد لگ بھگ43960 سٹاف کی سیٹیں ختم ہورہی تھیں،گزشتہ دس سال سےسکولزموجود تھے،مگر اساتذہ بھرتی نہیں ہوئے، پنجاب کی ہرتحصیل میں15سے20 سرکاری سکولز کا اضافہ ہوگیا،کوئی نئی بھرتی نہیں کی، پہلے سے موجوداساتذہ تعینات کر دیئے،اس حوالے سےمحکمہ خزانہ پنجاب نےمحکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کو منظوری دیدی ہے۔

Leave a reply