محکمہ صحت نےپنجاب میں ڈینگی کےاعدادوشمارجاری کردئیے

0
48

محکمہ صحت نےپنجاب میں ڈینگی کےاعدادوشمارجاری کردئیے،رواں سال 250کیسزرپورٹ ہوئے۔
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کردئیے۔
محکمہ صحت کےاعدادوشمارکےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کا صرف 1 کیس رپورٹ ہوا،ایک ہفتہ میں 16 کیسز جبکہ رواں سال میں اب تک ڈینگی کے 250 کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے ڈینگی کا 1 کیس رپورٹ ہوا۔
محکمہ صحت کاکہناہےکہ محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔

Leave a reply