محکمہ موسمیات نےملک کےمختلف شہروں میں بارشوں کی نویدسنادی

0
23

سال ِ نو کے ساتھ جاڑا بھی آ گیا،محکمہ موسمیات نےپہاڑوں پر برفباری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سے کشمیر تک جاڑے نےڈیرے جما لیے۔ آج سے ملک کے مختلف میدانی و بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں ، جبکہ پہاڑوں پر مزید برفباری کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں اور برفباری سے ملک بھر میں جاری سردی کی لہر میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔

Leave a reply