محکمہ موسمیات کی آج سے موسم خوشگوار ہونے کی پیشگوئی

0
9

بالائی و شمالی علاقہ جات میں برفباری،پہاڑی علاقوں کی طرف جانیوالے سیاحوں کیلئے ایڈوائزری جاری۔ محکمہ موسمیات نےآج سےملک بھر میں موسم خوشگوار ہونے کی پیشگوئی کردی ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان ، سندھ اور خیبر پختونخوا سمیت پنجاب،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشوں کا سلسلہ تھم گیا ہے اور آئندہ24 گھنٹوں کے دوران موسم میں بہتری آنے کا امکان ہے۔
دوسری طرف پہاڑی علاقوں کا رخ کرنیوالے سیاحوں کیلئےٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے انہیں محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک اورسرد رہنےکا امکان ہے،وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں موسم خشک رہنےکی توقع ہے،خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں موسم خشک اورسردرہنےکاامکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم خشک رہنےکاامکان ہے،مری،گلیات اورگردونواح میں موسم سردرہےگا،سندھ کے بیشتراضلاع میں موسم خشک رہنےکاامکان ہے،بلوچستان میں موسم خشک اورسردرہنےکاامکان ہےجبکہ تیزہوائیں چلنےکی توقع بھی ہے۔کشمیراورگلگت بلتستان میں موسم سرداورخشک رہنےکاامکان ہے۔

Leave a reply