محکمہ موسمیات کی برفباری کے شوقین سیاحوں کیلئے اہم پیشگوئی

0
9

محکمہ موسمیات نے برفباری کے شوقین سیاحوں کو خوشخبری سنا دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک وادی کشمیر سمیت گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور مغربی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں موسم خشک رہےگا،جبکہ مری،گلیات اورگردونواح میں موسم سردرہے گا، لاہور، گوجرانوالہ،قصور،شیخوپورہ اوراوکاڑہ میں سموگ رہنےکی توقع ہے،اُدھرفیصل آباداورسیالکوٹ میں بھی سموگ رہنےکاامکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم خشک اورسردرہنےکاامکان ہے، جبکہ سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا،خیبرپختونخواکےبیشترپہاڑی علاقوں میں موسم سردرہنےکی توقع ہے،اُدھرگلگت بلتستان میں چندمقامات پربارش کاامکان ہے،دوسری جانب آزاد کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلودرہنےکےعلاوہ چندمقامات پربارش متوقع ہے۔

Leave a reply