محکمہ موسمیات کی ماہِ صیام کا آخری عشرہ گرم رہنے کی پیشگوئی

0
78

محکمہ موسمیات کی ماہِ صیام کا آخری عشرہ گرم رہنے کی پیشگوئی،رواں ہفتے کے آخر میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا درجہ حرارت تیس ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب،سندھ اور بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے چھ سات ڈگری زیادہ ہو سکتا ہے،تاہم مارچ کے آخر میں بارشیں برسانے والی مغربی ہوائیں پاکستان میں داخل ہونے کی اُمید بھی ظاہر کی گئی ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ آج ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنےکاامکان ہے،ملک کے میدانی علاقوں میں دن کےدرجہ حرارت میں بتدریج اضافےکی توقع ہے،جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں موسم خشک اورگرم رہنےکاامکان ہے،اُدھرخیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں موسم خشک رہنےکی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم خشک رہنےکاامکان ہے،جبکہ مری،گلیات اورگردونواح میں موسم خشک رہنےکی توقع ہے ،سندھ کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے،اُدھربلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم خشک اورگرم رہنےکی توقع ہے،کشمیراورگلگت بلتستان میں موسم خشک رہنےکاامکان ہے۔

Leave a reply