
گرمی کی آمد سے پریشان شہریوں کیلئےخوشخبری،محکمہ موسمیات نے آئندہ 2 روز کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کےمختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 16 سے 20 اپریل کے دوران وادیٔ دیر سوات، شانگلہ بونیر، مردان اور پشاور کے علاوہ ملکۂ کوہسار مری، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، بنوں، گلیات سمیت وزیرستان میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں میں گرمی کی لہر 18 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ اس دوران بالائی علاقوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور ہلکی بارش بھی متوقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنےچندمقامات پربارش کاامکان ہے،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اورخشک جبکہ چندمقامات پربارش کی توقع ہے، خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں گرم اورخشک رہنےکی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کاامکان ہے،اُدھرسندھ کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےکی توقع ہے۔دوسری جانب بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔کشمیراورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلودرہنےکےساتھ بارش کی توقع ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔