محکمہ موسمیات کی گرج چمک کیساتھ مزیدبارشوں کی پیشگوئی

0
5

محکمہ موسمیات نےملک کےمختلف شہروں میں گرج چمک کےساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی، جبکہ بعض مقامات پرموسم گرم رہنےکاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق ملک کےبیشترعلاقوں میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے،چندمقامات پرموسم گرم اورمرطوب رہنےکی توقع ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا،اُدھرمری ،گلیات ،راولپنڈی،جہلم،اٹک،چکوال اورگجرات میں گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے،دوسری جانب خیبرپختونخوا کےبیشتراضلاع میں مطلع جزوی ابرآلودرہنےکاامکان ہے،جبکہ دیر،سوات،کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ اور شانگلہ میں گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہےگا، اُدھر بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے۔

Leave a reply