مخالفین مریم نوازکےبغض میں جلنےکی ڈیوٹی دیتےرہیں گے،عظمیٰ بخاری
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہاہےکہ مخالفین دن رات مریم نوازکےبغض،تعصب اورحسدمیں جلنےکی ڈیوٹی پانچ سال سرانجام دیتے رہیں گے۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کااپنےبیان میں کہناتھاکہ مریم نواز دو صوبوں کی حکومتوں کے اعصاب پر بری طرح سوار ہیں،مریم نواز پنجاب میں مفت ادویات،طلبہ الیکٹرک بائیکس اور سکالرشپ دے رہی ہیں۔الحمدللہ مریم نواز نے آج اپنا گھر اپنی چھت میگا پروجیکٹ لانچ کردیا ہے،ایک شخص نے ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا پھر اس سے مکر گیا۔ایک جماعت پیچھلے 3 سال سے سندھ میں 21 لاکھ گھر بنانے کے صرف اعلانات کررہی ہے۔
عظمیٰ بخاری کامزیدکہناتھاکہ ایک جماعت کی ایک صوبے میں 16 سال سے حکومت دوسری 11 سال سے حکومت کر رہی ہے،ایک حکومت 16 سال بعد بھی کراچی کا کچرا نہیں اٹھا سکی دوسری 11 سال بعد بھی دریاؤں کو کراس کرنے والی ڈولیوں سے جان نہیں چھڑا سکی۔مریم نواز کی حکومت کو صرف چند ماہ ہوئے انکا کام بول رہا ہے اور مخالفین جھوٹا پروپیگنڈہ کررہے، جتنا وقت آپ مریم نواز کی کارکردگی پر جلنے کڑنے میں لگاتے اتنا اپنے کام پر فوکس کرتے آپکے صوبوں کا یہ حال نہ ہوتا۔
اُن کاکہناتھاکہ پنجاب میں مریم نواز اور ان کی ٹیم بشمول افسران دن رات عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں، سندھ اور خیبر پختونخواہ کی حکومتیں اپنے صوبوں کی بجائے پنجاب پر نظر رکھنے کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔دونوں حکومتوں کے اپنے ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کا کوئی پرسان حال نہیں مگر انکو فکر پنجاب کے ہسپتالوں تعلیمی اداروں کی پڑی ہے، مریم نواز کو پنجاب کے عوام نے مینڈیٹ دیا تو وہ خدمت بھی پنجاب کی کریں گی۔مخالفین دن رات مریم نواز کے بغض تعصب اور حسد میں جلنے کی ڈیوٹی پانچ سال سرانجام دیتے رہیں گے۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔