مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقے آئندہ 24 گھنٹوں تک خشک موسم کی لپیٹ میں رہیں گے، تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے کچھ حصوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا اور چند مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے۔
ویدر فورکاسٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کی مختلف وادیوں اور گلگت بلتستان کے بلند پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری کا بھی امکان ہے۔دریں اثنا آزاد کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود اور موسم سرد رہنے کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں موسم خشک جبکہ رات کےوقت موسم سردرہنےکاامکان ہے،پنجاب کےکئی اضلاع میں موسم خشک رہےگا،جبکہ لاہور، گوجرانوالہ،قصور،شیخوپورہ اورفیصل آباد میں سموگ چھائےرہنےکی توقع ہے۔اوکاڑہ ،سیالکوٹ، خانیوال،رحیم یارخان، بہاولپور اور ملتان میں بھی سموگ کاامکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ خیبرپختونخواکےمتعدداضلاع میں موسم خشک رہےگا،جبکہ خیبرپختونخواکےپہاڑی علاقوں میں موسم سردرہنےکی توقع ہے، چترال ، دیر،سوات،کوہستان اورکرم میں ہلکی بارش متوقع ہے، اُدھر خیبرپختونخوا کے بلندوبالاپہاڑوں پرہلکی برفباری کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق سندھ کےمتعدداضلاع میں موسم گرم اورخشک رہےگا ،بلوچستان میں موسم خشک اورشمالی اضلاع میں سردرہنےکی توقع ہے۔















