
گرمی کی آمد سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری، ملک کے مختلف علاقوں میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج شام سے ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، ژالہ باری اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا زور مزید بڑھ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات خیبرپختونخوا، پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور بالائی سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔نئے سسٹم کے باعث آزاد کشمیر میں بھی تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ ملک کےبیشترعلاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود اور چند مقامات پرموسلادھار بارش اورژالہ باری کاامکان ہے،وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردوانوح میں تیزہواؤں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے۔اُدھر خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلودرہنےکاامکان ہے، چترال،شانگلہ،دیر،سوات ،مالاکنڈ،کوہستان اورمانسہرہ میں گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنےکی توقع ہے،مری ،گلیات ،راولپنڈی،اٹک،چکوال،تلہ گنگ اور میانوالی میں گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے،اُدھرسندھ کےبیشتراضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے،تھرپارکراورمیرپورخاص میں گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق بلوچستان کےبیشتراضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کاامکان ہے،کوئٹہ، چمن،زیارت،بارکھان اورسبی میں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں بھی تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ با رش متوقع ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پانی کاضیاع روکناہم سب کی ذمہ دا ری ہے،عدالت
اپریل 11, 2025 -
ڈینگی وائرس نےخطرےکی گھنٹی بجادی،160کیسزرپورٹ
اکتوبر 11, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔