مخصوص نشستوں پرحلف برداری کااقدام عدالت میں چیلنج

0
3

مخصوص نشستوں پرحلف برداری کااقدام پشاورہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپوراورسپیکرنےگورنرہاؤس میں حلف کیخلاف عدالت سےرجوع کر لیا۔درخواست میں وفاق ،گورنراورالیکشن کمیشن ودیگرکوفریق بنایاگیا۔
درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاسپیکرصوبائی اسمبلی نےحلف لینےسےانکارنہیں کیا،کورم کی نشاندہی پرسپیکرنےاجلاس ملتوی کیا،اجلاس ملتوی ہونےکےباوجود حلف لیناماورائےآئین ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایاگیاکہ آرٹیکل 65کےتحت حلف صرف اسمبلی ہال میں ہوسکتاہے، وزیراعلیٰ ،سپیکرکےانکارپرچیف جسٹس نامزدگی کرسکتےہیں،چیف جسٹس نےبغیرمؤقف سنےگورنرکونامزدکیا۔

Leave a reply