مخصوص نشستوں کافیصلہ ،پی ٹی آئی کارجسٹرارسپریم کورٹ کوخط

0
7

مخصوص نشستوں سےمتعلق نظرثانی کیس کافیصلہ،تحریک انصاف نےرجسٹرارسپریم کورٹ کوخط لکھ دیا۔
تحریک انصاف نےسلمان اکرم راجہ کےذریعےرجسٹرارسپریم کورٹ کوخط لکھا۔
خط کےمتن میں کہاگیاکہ مخصوص نشستیں نظرثانی مختصرفیصلےکا12ججزکادستخط شدہ آرڈرآف دا کورٹ جاری کیاجائے،27جون کوسپریم کورٹ نےمخصوص نشستوں پرنظرثانی کیس کامختصرفیصلہ دیا،مختصرفیصلےکےآرڈرآف داکورٹ میں صرف10ججزکےدستخط شامل ہیں۔
خط میں مزیدکہاگیاکہ جسٹس صلاح الدین پنہورکےبینچ سےعلیحدہ ہونےکے بعد 12ججزکےدستخط ہونالازم ہیں،جسٹس جمال مندوخیل نےالگ رائےدی ،جسٹس مظہراورجسٹس حسن اظہرکی رائےبھی الگ ہے،تمام جج صاحبان کےالگ الگ فیصلوں کی مصدقہ نقول فراہم کی جائیں۔

Leave a reply