پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کیلئے اہل قرار،سپریم کورٹ کافیصلہ

0
56

مخصوص نشستوں کےمعاملےپرسپریم کورٹ کےچیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 13رکنی فل کور ٹ نےمحفوظ فیصلہ سنایا۔عدالت نےتحریک انصاف کومخصوص نشستوں کےلئے اہل قراردےدیا۔

لارجر بینچ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ، جسٹس منیب اختر، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس شاہد وحید، جسٹس اظہر حسن رضوی شامل تھے۔اس کے علاوہ جسٹس یحیٰ آفریدی، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عرفان سعادت، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس امین الدین بھی بینچ کا حصہ تھے۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے بتایا کہ سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر فیصلہ 8 کی اکثریت کا فیصلہ ہے جو جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ میں مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دے دی جائیں۔پی ٹی آئی بطور سیاسی جماعت قانون اور آئین پر پورا اترتی ہے۔
فل کورٹ کے 13 رکنی میں سے 8 ججز نے الیکشن کمیشن و پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دےکر تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کیلئے اہل قرار دیا۔13 میں سے2 ججز جسٹس امین الدین خان اورجسٹس نعیم اختر افغان نے الیکشن کمیشن و پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا اور سنی اتحاد کونسل کی اپیلیں مسترد کیں۔
فیصلےکےمطابق 13 میں سے 11 ججز میں تحریک انصاف کو انتخابی نشان کے بغیر بھی سیاسی جماعت کے طور پر تسلیم کیا۔ جو انتخابی نشان کے بغیر اپنے پلیٹ فارم پر قانونی طور پر الیکشن لڑ سکتی تھی۔
فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن نے 80 اُمیدواروں کا ڈیٹا جمع کروایا، انتخابی نشان ختم ہونے سے کسی جماعت کا الیکشن میں حصہ لینے کاحق ختم نہیں ہوتا۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی کاز لسٹ جاری کی گئی تھی ۔

 

Leave a reply