مخصوص نشستوں کامعاملہ:الیکشن کمیشن کااجلاس طلب

0
68

مخصوص نشستوں سےمتعلق سپریم کورٹ کاحکم ،الیکشن کمیشن نےاجلاس طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن کا اجلاس18 جولائی کو ہوگا،الیکشن کمیشن اجلاس میں سپریم کورٹ آرڈر پر عملدرآمداور غور و خوض ہوگا۔
اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن اور لیگل ونگز کے سربراہان الیکشن کمیشن کو بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے آرڈر کی روشنی میں اُس پر عملدرآمد کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔
واضح رہےکہ سنی اتحادکونسل نےمخصوص نشستوں سےمتعلق سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی تھی جس کیس میں سپریم کورٹ کےفل بینچ نےسماعت کی تھی۔سپریم کورٹ کےفل بینچ نےمحفوظ فیصلہ سنایاتھا۔جس میں سپریم کورٹ نےسنی اتحادکی مخصوص نشستیں تحریک انصاف کودےدی تھیں۔

Leave a reply