مخصوص نشستوں کامعاملہ:الیکشن کمیشن کی عدالت میں نظرثانی اپیل

0
95

الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کےفیصلہ کےخلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائرکردی۔
الیکشن کمیشن نےاستدعاکی کہ سپریم کورٹ  12 جولائی والےفیصلے پر نظر ثانی کرے،انصاف کے تقاضوں کیلئے سپریم کورٹ 12 جولائی کےفیصلے پر غور کرکے نظر ثانی کرے۔سپریم کورٹ 12 جولائی کا مخصوص نشستوں کا فیصلہ واپس لے۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ الیکشن کمیشن نے آئین و قانون کے مطابق اپنی ذمہ داری سرانجام دی۔الیکشن کمیشن نے کسی قانونی و عدالتی فیصلہ کی غلط تشریح نہیں کی۔سپریم کورٹ نے عدالتی فیصلہ پر من و عن عمل کیا۔سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کے آئین کےآرٹیکل 218 میں مداخلت نہیں کر سکتی۔حتی کہ آئین کی غلط تشریح پر معاملہ آئینی ادارے کو ریمانڈ کیا جانا چاہیے۔الیکشن کمیشن نے 39 ارکان کی حد تک فیصلہ پر عمل کر دیا ہے۔عدالتی فیصلہ پر نظرثانی دائر کرنا آئینی حق ہے۔

Leave a reply