مخصوص نشستوں کامعاملہ:حکومت نےاہم فیصلہ کرلیا

0
42

مخصوص نشستوں کےمعاملےپرحکومت نےپارلیمان کافلوراستعمال کرنےکافیصلہ کرلیا۔
ذرائع کےمطابق مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ حکومت نےعدالتی فیصلے پر پارلیمان کا فلور استعمال کر نے کا فیصلہ کرلیا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں عدالتی فیصلے کے خلاف قرارداد منظور کرائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کےمطابق ایوان میں پارلیمان کی بالادستی اور خود مختاری سے متعلق بحث کرائی جائے گی،قومی اسمبلی اجلاس میں اہم قانون سازی کا بھی امکان ہے،قومی اسمبلی کا اجلاس شیڈول سے ایک ہفتہ قبل طلب کیا گیا۔شیڈول کے مطابق اجلاس پانچ اگست کو ہونا تھا۔

Leave a reply