مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ.سنی تحریک نے الیکشن کمشن سے رجوع کرلیا

0
137

مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ.سنی تحریک نے الیکشن کمشن سے رجوع کرلیا

پاکستان ٹوڈے کے مطابق آزاد امیدواروں کا سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا معاملہ ، سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کروادی۔

تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 50 کامیاب آزاد امیدوار اب تک سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوچکے ہیں، ان آزاد اراکین کو سنی اتحاد کونسل کے ممبر کے طور پر شمارکیا جائے۔

درخواست میں الیکشن کمیشن سے استدعا کی گئی ہے کہ سنی اتحاد کونسل کو خواتین گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ نومنتخب آزاد ارکان نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا اعلان کردیا تھا۔اور غیر مسلم مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں۔
اسلام آباد میں سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت المسلمین کے رہنماؤں کے ساتھ گزشتہ روز مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم قومی اسمبلی کی 180 نشستوں پر کامیاب ہوچکے ہیں، الیکشن میں ملک بھرسے پی ٹی آئی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، ہمارے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی میں پارٹی پی ٹی آئی لکھا تھا، ہمارےامیدواروں کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ کہا جاتا ہے۔

Leave a reply