مخصوص نشستیں:الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا پابند ہے، سپریم کورٹ کی وضاحت

0
31

سپریم کورٹ نےمخصوص نشستوں سےمتعلق ایک اوروضاحت جاری کردی،جس میں کہاگیاہےکہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا پابند ہے۔الیکشن کمیشن مزیدکوئی وضاحت مانگے بغیر عدالتی فیصلےپرعمل درآمد کا پابند ہے۔
تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں سےمتعلق سپریم کورٹ نےایک اوروضاحت جاری کردی۔پی ٹی آئی اورالیکشن کمیشن کی درخواست پرہی دوبارہ وضاحت دی گئی ہے،مخصوص نشستوں کےکیس پراکثریتی 8ججزنےدوسری باروضاحت جاری کی۔
وضاحت میں کہاگیاکہ الیکشن کمیشن کی درخواست پر8ججزنےوضاحت جاری کی،الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے12جولائی کافیصلہ غیرمؤثرنہیں ہوسکتا،الیکشن ایکٹ ترمیم عدالتی فیصلےکوغیرمؤثرنہیں کرسکتی،سپریم کورٹ کےاکثریتی ججزنےاپنی وضاحت الیکشن کمیشن کوبھجوانےکاحکم دےدیا۔
اکثریتی ججزکی رائےمیں کہاگیاکہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کےفیصلےپرعملدرآمدکاپابندہے،الیکشن ایکٹ میں ترمیم کاماضی سےاطلاق نہیں ہوسکتا،الیکشن ایکٹ ترمیم کےماضی سےاطلاق کووجہ بناکرفیصلہ غیرمؤثرنہیں ہوسکتا،73کےآئین کےتحت اس فیصلےپرعملدرآمدہوجاناچاہیےتھا،تمام آئینی سوالات کابغورجائزہ لیاگیااب کوئی وضاحت نہیں دی جائےگی،آرٹیکل 189کےتحت سپریم کورٹ کےفیصلےپرعملدرآمدلازم ہے،سپریم کورٹ کےفیصلےکےبعدکی جانےوالی الیکشن ایکٹ میں ترامیم کی کوئی حیثیت نہیں،الیکشن کمیشن مزیدکوئی وضاحت مانگےبغیرعدالتی فیصلےپرعمل درآمد کا پابند ہے۔

Leave a reply