مذاکراتی کمیٹیوں کامعاملہ:سپیکرکابڑافیصلہ

0
115

سپیکرایازصادق نےمذاکراتی کمیٹیوں کوتحلیل نہ کرنےکافیصلہ کرلیا۔
ذرائع سپیکر آفس کے مطابق تحریک انصاف اور حکومت کی طرف سے مذاکراتی کمیٹیاں تحلیل کی جاچکی ہیں، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ابھی تک مذاکراتی کمیٹیوں کو باقاعدہ ڈی نوٹیفائی نہیں کیا۔
ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کاکہناہےکہ مذاکراتی کمیٹیاں برقراررہیں،ڈی نوٹیفائی نہیں ہوئیں،سپیکرایازصادق مفاہمت کی سیاست پریقین رکھتے ہیں۔ایازصادق کی خواہش ہےحکومت اپوزیشن مذاکرات سےمسائل کاحل نکالیں۔
ذرائع کے مطابق سپیکر ایاز صادق اب بھی مذاکرات جاری رکھنے کے خواہاں ہیں، سپیکر کی طرف سے مذاکراتی کمیٹی کو برقرار رکھنے کا حکم ہے۔

Leave a reply