مذاکرات سےپہلےپی ٹی آئی اپنےکیےپرمعافی مانگے،حنیف عباسی

0
7

رہنمامسلم لیگ(ن)حنیف عباسی نےکہاہےکہ مذاکرات سےپہلےتحریک انصاف اپنےکیےپرمعافی مانگے۔
اسلام آبادمیں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےرہنمامسلم لیگ (ن)حنیف عباسی کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی والےاب مذاکرات کی بات کررہےہیں،پی ٹی آئی غیرملکی طاقتوں کےساتھ مل کرملک میں عدم استحکام چاہتی ہے،پی ٹی آئی ملک میں عدم استحکام چاہتی ہے،پی ٹی آئی دوبارہ امریکہ سےمددکی اپیل کررہی ہے،۔پہلےپی ٹی آئی والےکہتےتھےامریکہ نےہماری حکومت گرائی۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ مذاکرات سےپہلےپی ٹی آئی اپنےکیےپرمعافی مانگے، امریکہ میں پاکستان کےخلاف لابنگ فرم بنائی گئی،ایٹمی طاقت ہونےکی وجہ سےپاکستان کادفاع مضبوط ہے،ایٹمی طاقت ہوناپاکستان کےمفادمیں ہے،عوام نہیں جانتےبانی پی ٹی آئی کہاں سےآپریٹ ہورہےہیں،اقتدارکیلئےملکی سالمیت کےساتھ نہیں کھیلناچاہیے۔

Leave a reply