مذہبی سیاحت و عبادت: ریاض الجنہ آنیوالے زائرین کیلئے خوشخبری

مذہبی سیاحت و عبادت کا عروج اور فروغ، مسجد نبویؐ میں ریاض الجنہ آنیوالے زائرین کیلئے خوشخبری،سعودی عرب نے زائرین کی سہولت کیلئے نسک پلیٹ فارم پر مسجد نبویؐ ریاض الجنہ کے پرمٹ کیلئے نیا آپشن متعارف کرادیا۔
وزارت حج و عمرہ نے مسجد نبویؐ آنیوالے ایسے زائرین جو مسجد کی حدود میں ہوتے ہوئے نسک یا توکلنا پلیٹ فارم کے ذریعے ریاض الجنہ کیلئے پرمٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں، انہیں مزید سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔
زیارت کیلئے اپائنٹمنٹ نہ ملنے پر ویٹ لسٹ آپشن کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔اس سے قبل نسک پلیٹ فارم کے ذریعے فوری پرمٹ حاصل کرنے کا آغاز کیا گیا تھا، تاہم اب اس میں مزید اضافہ کرتے ہوئے ویٹنگ کا آپشن بڑھا دیا گیا ہے۔ویٹنگ کا آپشن منتخب کرنے سے یہ ہوگا کہ سسٹم میں جیسے ہی سلاٹ دستیاب ہوگا ،ویٹنگ لسٹ میں رجسٹر زائر کو پرمٹ جاری کردیا جائے گا۔
اس سے قبل سعودی عرب میں وزارت حج وعمرہ کی جانب سے مسجد نبویؐ میں روضہ مبارک (ریاض الجنہ) کی زیارت کیلئے ایک سال کی پابندی بھی مشروط طورپر ختم کر چکی ہے۔اب مسجد نبویؐ کے قرب و جوار میں موجود افراد جتنی بار چاہیں 20 منٹ میں زیارت کیلئے نسک یا توکلنا ایپ سے اپائنٹمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔
سعودی وزارت حج وعمرہ نے زیارت کیلئے جو شرط عائد کی ہے، اس کے مطابق زائرکا مسجد نبویؐ کے اطراف میں موجود ہونا ضروری ہے۔نسک اور توکلنا پورٹل پر دوبارہ زیارت پرمٹ حاصل کرنے کیلئے نئے فیچر کا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے ذریعے وہ زائرین جو مسجد نبویؐ کے اطراف میں موجود ہوں گے، وہ پرمٹ حاصل کرسکیں گے، جبکہ گزشتہ برس زائرین کیلئے روضہ شریف کی زیارت کیلئے سال میں ایک بار پرمٹ کی شرط عائد کی گئی تھی۔
سیاحت کےفروغ کیلئےسعودی عرب کا ویژن 2030 کیا ہے؟
مارچ 10, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
عیدالاضحی پر شہر قائدکراچی کا موسم کیسا رہے گا؟
جون 10, 2024 -
لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت
اپریل 30, 2024 -
فیک ویڈیوسیکنڈل:عدالت کاایف آئی اےپرعدم اطمینان
اگست 1, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔