مذہبی نسلی پس منظرسےقطع نظرحکومت شہریوں کےتحفظ کیلئےپرعزم ہے،ترجمان دفترخارجہ

0
36

ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نےکہاہےکہ مذہبی نسلی پس منظرسےقطع نظر حکومت شہریوں کےتحفظ کیلئےپرعزم ہے۔
ہفتہ واربریفنگ دیتےہوئےترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کاکہناتھاکہ نائب وزیراعظم کی ہدایت پرنمائندہ خصوصی محمدصادق نےکابل کادورہ کیا،21مارچ کومحمدصادق کی افغان عبوری وزیرخارجہ سےملاقات ہوئی،پاکستان اورافغانستان نےاعلیٰ سطح پررابطےبرقراررکھنےپربھی اتفاق کیا،نمائندہ خصوصی محمدصادق کی افغان عبوری وزیرتجارت سےبھی ملاقات ہوئی،محمدصادق نےدورہ افغانستان کےبعدنائب وزیراعظم کوبریفنگ دی۔
ترجمان کامزیدکہناتھاکہ پاکستان نے اقوام متحدہ کےانسانی حقوق کے ادارے کےریمارکس کانوٹس لیا، احتجاج کرنےوالےعام مظاہرین نہیں بلکہ دہشتگرد تنظیموں کےکارکن تھے،دہشتگردی کابڑاثبوت سول ہسپتال کوئٹہ پرحملہ اوردہشتگردوں کی لاشوں پرقبضہ ہے،یواین ادارےکی پریس ریلیزدہشتگردی کیخلاف سپورٹ کےبرعکس دہشتگردوں کوتقویت دیتی ہے۔
ان کاکہناتھاکہ حکومت اپنےشہریوں کےجان ومال کےتحفظ کی پابندہے،مذہبی نسلی پس منظرسےقطع نظرحکومت شہریوں کےتحفظ کیلئےپرعزم ہے،دہشتگردوں اوران کےہمدردوں کےلئے کوئی رعایت نہیں،پاکستان روس اوریوکرین کےدرمیان محدودجنگ بندی کاخیرمقدم کرتاہے،امیدہےموجوداقدامات سے مستقل اورپائیدارجنگ بندی کی راہ ہموارہوگی۔
ترجمان دفترخارجہ کامزیدکہناتھاکہ پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں حریت قیادت کےگھروں پرچھاپوں کی شدیدمذمت کرتاہے،افغانستان کےعبوری حکام کےساتھ جامع سطح پربات چیت ہوئی ہے،پاکستان اور افغانستان کےدرمیان سفارتی ذرائع سمیت کئی سطح پربات چیت ہوئی۔

Leave a reply