مریخ کی رنگت سرخ کیوں ہے؟سائنسدانوں نے آخرکار معما حل کرلیا

0
63

مریخ کا رنگ سرخ کیوں ہے؟سائنسدانوں نے آخرکار معما حل کرلیا۔زنگ آلود، رنگت کی وجہ سے مریخ کوسرخ سیارہ بھی پکارا جاتاہے۔
مریخ نظام شمسی کا ایسا سیارہ ہے، جس پر کافی تحقیقی کام ہوچکا ، کیونکہ یہ زمین کا سب سے قریبی اور پڑوسی سیارہ ہے اور مریخ تک روبوٹک مشنز کی رسائی بھی زہرہ کے مقابلے میں زیادہ آسان ہے۔
حال ہی میں سائنسدانوں نے مریخ کے مدار میں موجود مشنز اور اس کی سطح پر کام کرنیوالے لینڈرز کے ڈیٹا کی مدد سے مریخ کی سرخ رنگت کا معما بظاہر حل کرلیا ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق مریخ کا سرخ رنگ اس کی مٹی کے اندر موجود لوہے کی معدنیات کی وجہ ہے، یعنی آئرن منرلز کی وجہ سے ہمارے پڑوسی سیارے کا رنگ سرخ نظر آتا ہے۔
جرنل نیچر کمیونیکیشنز میں شایع ہونیوالی تازہ ترین تحقیق کے مطابق اربوں برسوں کے دوران مریخ کی چٹانوں میں موجود آئرن سطح پر موجود پانی یا فضا میں موجود پانی اور آکسیجن سے ملا اور آئرن آکسائیڈ کی شکل اختیار کرگیا۔اس طرح کا عمل زمین پر بھی ہوتا ہے، جس سے لوہے پر زنگ لگتا ہے اور اربوں برسوں کے دوران مریخ پر بننے والا آئرن آکسائیڈ ذرات میں تقسیم ہوکر گرد کی شکل اختیار کرگیا اور پورے سیارے پر تیز ہواؤں کے نتیجے میں پھیل گیا۔
نئی تحقیق میں متعدد مشنز کے ڈیٹا کو مدنظر رکھتے ہوئے مریخ کی گرد کی نقل تیار کی گئی، جس سے پتا چلا ہے کہ ٹھنڈے پانیوں میں موجود ایک منرل سے مریخ کی رنگت سرخ ہوئی۔
ماہرین کے مطابق مریخ پر اس کی موجودگی کی ممکنہ وجہ یہی ہے کہ ہزاروں سال قبل اس کی سطح پر پانی موجود ہوگا۔

Leave a reply