مریم نوازسے جرمن کےوفدکی ملاقات،کینسرکےعلاج میں معاونت پراتفاق

0
5

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسےجرمن ادارےہوپ چلڈرن کینسرسینٹر کے وفد نےملاقات کی،اس دوران بچوں کےکینسرکےعلاج میں جرمن معاونت پراتفاق کیاگیا۔
ہوپ چلڈرن کینسر سنٹر کے وفد کی سربراہی   جرمن پیڈریاٹرک آنکالوجسٹ اورنیو رو آنکالوجسٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر سٹیفن مائیکل نے کی، وفد میں ہائیڈل برگ یونیورسٹی ہسپتال، جرمن کینسر ریسرچ سینٹر (DKFZ) اور ہوپ چلڈرن کینسر سینٹر (KiTZ) کے ماہرین شامل تھے۔
اس موقع پرگفتگوکرتےہوئےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ پنجاب کوابلیشن کینسرٹریٹمنٹ متعارف کرانےوالاپہلاصوبہ ہے،لاہورمیں نوازشریف کینسرہسپتال تیزی سےتکمیل کےمراحل طےکررہاہے۔پیڈریاٹرک آنکالوجی میں جرمن ٹیکنالوجی کاخیرمقدم کیاجائےگا،جرمن اداروں سےجوائنٹ ٹریننگ کے مثبت نتائج سامنےآئیں گے،نوازشریف کینسرہسپتال پاکستان کاسب سےبڑاجدیدہسپتال ہوگا۔
مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ چلڈرن ہسپتال لاہور میں کینسر کے علاج کیلئے ہوپ چلڈرن کینسر سینٹر کی معاونت کو سراہا جائے گا، پیڈریاٹرک آنکالوجی کیلئے جرمنی کی جدید ٹیکنالوجی کا خیرمقدم کریں گے۔ کینسر کے علا ج کیلئے جرمن اداروں کے ساتھ جوائنٹ ٹریننگ کے خاطر خواہ نتائج سامنے آئیں گے۔
ہائیڈل برگ کے لارڈ میئر پروفیسر ڈاکٹر ایکارٹ ورزنر نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہائیڈل برگ اور پنجاب میں باہمی تعاون دونوں شہروں کے عوام کے لیے ایک نئے باب کا آغاز ہے۔
ڈاکٹر سٹیفن مائیکل بولے کہ پنجاب میں بچوں کے کینسر کے علاج میں اعلیٰ معیار قابلِ تحسین ہے، جرمن اور پاکستانی اداروں کے ساتھ تربیت اور علوم کے تبادلے سے مزید مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

Leave a reply