مریم نوازکی’’ اپنی چھت اپناگھر‘‘منصوبےکی رفتارمزیدتیزکرنےکی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے’’ اپنی چھت اپناگھر‘‘منصوبےکی رفتارمزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت ’’اپنی چھت اپناگھر‘‘منصوبےپراہم اجلاس منعقدہواجس میں اہم فیصلےکرلئےگئے۔
اجلاس میں مریم نوازکومنصوبےکی موجودہ صورتحال پرتفصیلی بریفنگ دی گئی ۔جس میں بتایاگیاکہ 51ہزارسےزائدخاندانوں کاخواب حقیقت بن گیاہے۔
اس موقع پروزیراعلیٰ مریم نوازنے اپنی چھت اپناگھرمنصوبےکی رفتار مزید تیز کرنےکی ہدایت کی۔
اجلاس کوبریفنگ دی گئی کہ پلیٹ فارم سے51ہزار911نادارخاندانوں کوقرض فراہم کیاجاچکاہے،اب تک 60ارب50کروڑروپےکی خطیررقم تقسیم کی جاچکی ہے،45,178گھرزیرتعمیرجبکہ 6,160گھرمکمل ہوچکےہیں۔
اجلاس سےخطاب کرتےہوئے وزیراعلیٰ مریم نوازکاکہناتھاکہ جس دن ایک غریب کےسرپرچھت آجاتی ہےریاست کامیاب ہوجاتی ہے،روایتی سیاست کادروازہ بندکیااورخدمت کادرکھول دیا،یہ محض اینٹوں اور دیواروں کامنصوبہ نہیں نادارافرادکیلئےنئی زندگی کاآغازہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ اتنےبڑےپیمانےپرغریب اوربےگھرخاندانوں کیلئےعملی اقدامات پہلی بارہو رہے ہیں، میری دن رات کوشش ہےکہ پنجاب کاکوئی شہری بغیرچھت کےنہ رہے۔
آٹھویں جماعت کیلئے بورڈ کےامتحانات بحال کرنے کا فیصلہ
جولائی 14, 2025کراچی:عمارت گرنےکاکیس:10ملزمان عدالت میں پیش
جولائی 14, 2025بارش کی پیمائش کیسے کی جاتی ہے اور یہ کیوں ضروری ہے؟
جولائی 14, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔